اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی اور مغربی ممالک کا رویہ

0

دہشت گردی اور بے گناہوں کا خون بہاناچاہئے کسی بھی وجہ سے ہو درست قرار نہیں دیا جاسکتاہے۔چاہئے دہشت پسند انہ واقعات ،مذہبی جذبات کی توہین کرنے پر یا کسی بھی اوربہانے سے ردعمل ظاہر کرنے کے طور پرکئے جارہے ہوں ۔فرانس ڈنمارک اور سویڈن وغیرہ میں کئی مرتبہ اس طرح کی دل سوز وارداتیں انجام دی جاتی رہی ہیں اور بدقسمتی سے ان حرکتوں کے خلاف پرتشدد ردعمل بھی ظاہر ہوا ہے جو جذبہ صلح رحمی اور اسلام کی انسان دوستی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اگرچہ آج کے بدلے ہوئے حالات میں کیا ممالک اسلاموفوبیا پرقانون سازی پر توجہ دے رہے ہیں اور قرآن سوزی کے خلاف قانون بنانے اور دیگر مذہبی کتابوں اور صیحفوں کی اس طرح کی بے حرمتی کے خلاف قانون بنانے پرغورہورہاہے۔ڈنمارک اور سویڈن میں جہاں اس طرح کے کئی واقعات ہوئے ہیں ، قرآن سوزی کے معاملے کے بعد حفاظتی انتظامات سخت ہوئے ہیں ۔ حکام کو ڈر ہے کہ کچھ شرپسند ان واقعات کواچھال کرکچھ نامناسب ،تشدد پسندانہ وارداتیں انجام دے دیں گے۔سویڈن کا کہناہے کہ ان کا ملک دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ہی سیکورٹی کے مسائل سے گزررہاہے۔ وزیراعظم سویڈن الف کرسٹسرسن نے قرآن سوزی کے واقعات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ سویڈن کے ہی ایک مسلم نوجوان نے قرآن سوزی کے جواب میں بائبل اورتوریت جلانے کی اجازت مانگی تھی، مگر اس نوجوان کے حرکت کے انجام دینے کے وقت سے عین قبل ارادہ ترک کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ عظیم پیغمبر کا پیرو کا اور کسی عظیم کتاب قرآن پاک کا داعی ہے۔
اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے 12جولائی کو سویڈن میں قرآن سوزی پر جو قرار دا د پاس کی تھی اس میں مسلم دنیا کے کرب والم کا اظہار کیاگیا تھا۔یہ قرار داد اگر چہ پاس کرلی گئی تھی ، مگر امریکہ اور یوروپی یونین نے اس کے خلاف ووٹ دیاتھا اور اس کو اظہارخیال کی آزادی سے متصادم قرار دیا تھا۔اس قرار داد کے خلاف جن ملکوں نے ووٹ دیا تھا وہ بلجیم،کوسٹاریکا، جمہوریہ چیک، فن لینڈ ،فرانس ، جرمن، لتھیانہ ،لگژمبرگ ، مونیٹیگرو، رومانیا، بحرالہند اور امریکہ شامل ہیں۔
بنین ،ججو،جارجیہ،ہونڈس ،میکسیکو،نیپال،پیراگوئے غیر حاضر رہے جب کہ الجیریا ،ارجنٹینا،بنگلہ دیش،یوکیسویا، کیمرون، چین ، کیوبا، اییرانٹریا، گیسون، گامبیا، ہندوستان، ویری کوسٹ، قزاقستان، کرگستان، مالوی، ملیشیا، مالدیپ،مراقش،پاکستان، قطر، سینگل، صومالیہ، جنوبی افریقہ،سوڈان، یوکرین، متحدہ عرب امارات، ازبگستان اورویتنام نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔rtq

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS