بغیر ’نیٹ‘ امتحان کے میڈیکل شعبے میں کرئیر کیسے بنائیں ؟

0

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
نیٹ کے نتائج کا بھی اعلان ہو چکا ہے۔یہ مضمون ان طلبہ کے لیے ہے جنہوں نے نیٹ NEET کا امتحان دیا ہے اور ان کے مارکس توقع سے کم آئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میڈیکل کے شعبے میں ہی اپنا کرئیر بنایا جا ئے۔وہ میڈیکل کے کسی بھی شعبے اچھا روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل دیئے گئے میڈیکل کے شعبے میں داخلہ لے سکتے ہیں؟ اور نام اور پیسہ دونوں کما سکتے ہیں۔ بغیرNEET (نیٹ)کے میڈیکل شعبے میں کون کون سے کورسیس ہیں جس کو منتخب کر کے ایک اچھا کرئیر بنا سکتے حاصل کیا جا سکتا ہے اور خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔کچھ ادارے ایسے ہیں جو اپنے طور پر داخلہ امتحان لیتے ہیں ۔ یہاں پر اس سے متعلق کچھ مختصرا معلومات دی جا رہی ہے۔
بائیو ٹیکنالوجسٹ(Biotechnologist):جو بائیو ٹیکنالوجسٹ ہیں وہ میڈیکل شعبے کو ایک نیا نظریہ دیتے ہیں یہ ہر وقت نئے نئے میڈیسن، نئے نئے فرٹیلائیزر کی تلاش کرتے رہتے ہیں جو میڈیکل فیلڈ کو بہتر بناتی ہے۔ آج پوری دنیا حتٰی کے ترقی یافتہ ممالک بھی غربت، بھوک عدم تغذیات، امراض ، محتاجی بے روزگاری اور مفلوک الحالی کا شکار ہیں۔چین، ہندوستان،انڈونیشیا،برازیل، پاکستان، بنگلہ دیش اور نائیجریا جیسے ممالک بڑھتی آبادی سے پریشان ہیں۔ہمارے ملک میں تقریباً ایک تہائی لوگ روزانہ دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں یہ ایک بڑی خطرناک اور بد بختانہ حالت ہے ۔ ساتھ ہی یہاں کے عوام علم اوراحساس سے بھی محروم ہیں۔ کرونا وائرس نے اس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایسی حالت میں بائیو ٹیکنالوجی ان کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔
ہندوستان میںزراعت کے میدان میںبائیو ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہو اس مقصد کے لیے مرکزی حکومت نے نیشنل ایگری کلچر ٹیکنا لوجی پروجیکٹ (NATP) شروع کیا۔اسی طرح بھارت کے زراعتی تحقیقی ادارے،انڈین ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IARI) نے پوسا جے کسان، پوسا گولڈ سرسوں کی دو نئی قسم میں کامیابی حاصل کی جس 20%سے زائد پیداوار اور ان کے بیجوں سے 40% سے زائد مقدار میں تیل حاصل ہوا۔ اسی طرح ناریل،ربر، بامبو،ایلچی اور گنے کے رس کی مقدار میں بھی اضافہ ہوا ۔ کلوننگ کی تکنیک کے ذریعہ بہترین اور زیادہ دودھ دینے والے اور زیادہ سے زیادہ گوشت فراہم کرنے والے جانوروںکوبخوبی تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی اعضائوں کے ٹرانسپلانٹنگ کے لیے مصنوعی اعضاء تیار کیے جا سکتے ہیں اس کے ساتھ ہی خاندانی ونسلی امراض پر علاج کرنے کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کے ماہرین اب جین کے ذریعے علاج کرنے کی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کی مصروف ہیں۔بائیو ٹیکنالوجسٹ بننے کے لیےBachelor of Science in Bio technology کر سکتے ہیں یہ تین سال مدت کا کورس ہے۔
ادارے: ۱) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حوض خاص نئی دہلی ۲)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھڑک پور ۳)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس انصاری نگر نئی دہلی ۴) اسکول آف بائیلوجیکل سائنسیس، مدورائی کامراج یونیورسٹی، مدورائی ۵) بوٹنی ڈپارٹمنٹ ، اسکول آف بائیو ٹیکنالوجی، بنارس ہندو یونیورسٹی ، وارانسی ۶)کرائسٹ یونیورسٹی ان بنگلور ۷) جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ۸) فرگیسن کالج پونہ
اکیوپیشنل تھیراپسٹ(Occupational Therapist ):ایسے مریض جو نفسیاتی یا دماغی مرض کا شکار ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ جسمانی معذور پن اور ہمیشہ رنج و غم میں مبتلا رہنے والے مریضوں کو مختلف کاموں میں مشغول یا کھلونوں کے ذریعے مصروف رکھ کر ان کا علاج کیا جاتا ہے یہ ایکیو پیشنل تھیراپسٹ کہلاتے ہیں۔یہ لوگوں کی زندگی کو خوشگوار بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔جیسے کوئی مفلوج(Paralyzed ) ہے یا پھر اس کی جسمانی حالت خراب ہے،ذہنی طور پر منتشر ہے تو ایسے مریض کواکیوپیشنل تھیراپسٹ کے پاس لے جاتے ہیں۔وہ ان کو کچھ ورزش بتاتے ہیں اس کو کچھ ٹریننگ دیتے ہیں جس سے وہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس شعبے کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کورس کی مدت ساڑھے تین سال کی ہے۔ یہ کورس کرنے کے لیےBachelor of Occupational Therapist یا پھر Diploma in Rehabilitation کر سکتے ہیں جس کی مدت ایک سال کی ہے۔ملک کے کچھ اہم ادارے ہیں جہاں سے یہ کور س کر سکتے ہیں۔
ادارے : ۱) لوک مانیہ تلک میونسپل میڈیکل کالج سائن ممبئی ۲۲ ، ۲) یونیورسٹی آف ممبئی، ۳) میڈکل کالج ناگپور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن ٹرینی ریسرچ ۴)نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی ارتھو پیڈیکلی کلکتہ ۵)کرشچین میڈیکل کالج ویلور ۶)منی پال یونیورسٹی ۷)اندر پرست یونیورسٹی نیو دہلی ۸) راجیو گاندھی پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی ۹)جامعہ ہمدرد نئی دہلی ۱۰)آل انڈیا فزیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ان ممبئی
بائیو میڈیکل انجینئر(Biomedical Engineer ):یہ ہر وقت نئے نئے آلات بناتے رہتے ہیںجو کہ میڈیکل شعبے میں بہت کارآمد اور کارگر ثابت ہوتے ہیں ۔ جیسے کہ ہم اسپتالوں میں دیکھتے ہیں بڑی بڑی مشینیں ہوتی ہیں ان مشینوں کو جو لوگ بناتے ہیں وہ بائیو میڈکل انجیئنر ہوتے ہیں۔بائیو میڈیکل کے لیے جو کورس ہے۔وہ ہےBachelor of Technology in Bio medical Engineering یہ چار سال مدت کا کورس ہے۔
ادارے : امیٹھی یونیورسٹی کرونا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس
مائیکرو بائیولوجسٹ(نان کلینیکل) : جو لوگ مائکرو بائیو لو جسٹ ہوتے ہیں وہ ہر وقت مائکرو آرگینسم(Micro organism ) پر تحقیق کرتے رہتے ہیں۔اس کے لیے جو کورس ہے وہ ہے۔ Bachelor of Science in Microbiology یہ تین سال مدت کا کورس ہے۔
ادارے:۱)یونیورسٹی آف دہلی ۲)دی آکسفورڈ کالج آف سائنس ان بنگلور ۳)مدراس کرسچین کالج ۴)پنجاب یونیورسٹی ۵)امیٹھی یونیورسٹی ۶)دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ پیرا میڈیکل سائنس
کارڈیو وسکیولر ٹیکنالوجسٹ (Cardio Vascular Technologist) :اس کی مانگ ہر ایک اسپتال میں ہوتی ہے کیونکہ مریضوں کے دل کی دھڑکن کو مینٹین کرتے ہیں اس کو کرنے کے لیے جو کورس ہے۔Bachelor of Science in Cardio Vascular Technology اس کورس کی مدت چار سال ہے۔
ادارے: ۱)کرسچین میڈیکل کالج ویلور ۲)منی پال یونیورسٹی ۳)ہمدرد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ
Perfusionist (پرفیوسنسٹ):۔ اس کا کام ہوتا ہے کہ جب آپریشن ہوتا ہے یہ مریض کے دیگر جسمانی اعضا کو چیک کرتے رہتے ہیں۔ان کے بلڈ سرکولیشن کو چیک کرتے ہیں کہ یہ برابر ہو رہا ہے یا نہیں ان کا respiration organ صحیح طور سے کام کر رہا ہے یا نہیں اس کو کرنے کے لیے جو کورس ہے Bechelor of Perfusion Technologh OR Bachlelor of Science in Cardio Pulmonary Perfusion Technology یہ تین سے چار سا ل مدت کا کورس ہے۔
ادارے :۱)منی پال یونیورسٹی ۲)بی جی آئی چندی گڑھ ۳)امرتا وشو ودیالیہ پیٹھم ۴)ایم سی ویلور ۵)جی ۔ ایف ۔ایس اکاڈمی آف ہائر ایجوکیشن ان میسور ۶)این آئی آئی ایم ایس یونیورسٹی آف راجستھان
Nutritionist (نیوٹرنشٹ): جسمانی نمواور اچھی صحت کے لیے ہمیں مختلف غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔غذا میں مختلف غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسے کاربو ہائیڈریٹ ، چربی ،پروٹین ،وٹامن،معدنیات،پانی ان کا مناسب مقدار میں ہمارے جسم شامل ہوتا ضروری ہے۔غذائی اجزا کی کمی یازیادتی سے دونوں صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔انسان اپنی عمر، وزن،موسم کے لحاظ سے کس قسم کی غذا کا انتخاب کریں۔موٹاپاکم کرنے کیے لیے یا اپنے وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے کس قسم کی غذا کا استعمال کریں۔یہ جاننے کے لیے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اپنی صحت کی برقراری کے لیے آجکل بہت سے لوگ ڈائی ٹیشین سے صلاح و مشورہ لینا ضروری سمجھتے ہیں۔اس کا کام ہوتا ہے کہ لوگوں کو مشورہ دینا کہ کسی کو بھی کتنی مقدار میںغذا استعمال کرنا چاہیے۔جیسے کہ جو بڑے بڑے اسپورٹس مین ہوتے ہیں یا جو اداکار ہوتے ہیں ان لوگوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ کتنا نیوٹریشن لینا چاہیے یہ بننے کے لیے جو کورس کرتے ہیں Bachelor of Science in Nutrition & Dietetics یا Bachelor of Science in Human Nutritionیا Bachelor of Sceince in Clinical Nutrition & Dietetics ان تینوں کورس کرکے نیوٹرنشٹ بن سکتے ہیں۔تینوں کی مدت تین سال ہے۔اس کورس کی بہت ڈیما نڈ ہے اور اس کی مانگ بڑھتی ہی جارہی ہے۔یہ کورس مکمل کرنے کے بعد ہوٹل انڈسٹری میں،فوڈ نڈسٹری ،اسپتال ،تعلیمی ادارے، اسپورٹس اتھارٹی میں ڈائی ٹیشین کے طور پر کام کرسکتے ہیں
1. All India Institute of Hygeine & Public Health, 110 Chittaranjan Avenue, Kolkata – 700 073, West Bengal URL : www.wbhuhs.org
2. University Of Mumbai, MG Road, Fort, Mumbai – 400 032, Maharashtra URL : www.mu.ac.in
3. Avinashilingam Institute for Home Science & Higher Education For Women, Coimbatore – 641 043 , Tamil Nadu
4. Guru Nanak Dev University, Amristar – 143 005, Punjab URL : www.gnduonline.org
5. National Institute Of Nutrition, jamia Osmania, Hyderabad – 500 007 , Andra Pradesh URL : www.ninindia.org
6. Osmania University, Hyderabad ( University College For Women, Koti) URL : www.osmania.ac.in
7. SNDT Women’s University, Mumbai – 400 020 URL : www.sndt.edu
8. University of Agricultural Sciences, Dharwad 580 005 URL : www.uasd.net
9. University of Delhi, New Delhi – 110 001 URL : www.du.ac.in
10. University of Madras, Chennai – 600 005, Tamil Nadu URL : www.mu.ac.in
۱۱)مانو رچنا یونیورسٹی ین ہریانہ، ۱۲)لولی پروفیشنل یونیورسٹی ین پنجاب ، ۱۳)آندھرا یونیورسٹی،۱۴)امیٹھی یونیورسٹی، ۱۵)منی پال یونیورسٹی
Psychologist سائیکولوجسٹ: اس کا کام ہوتا ہے کہ کوئی مریض بیمار ہے تو اس کو ٹھیک کرتے ہیں یا کچھ ورزش بتا تے ہیں اور انہیں کچھ دوا دیتے ہیں جس سے وہ ٹھیک ہوجا تا ہے۔آج لوگوں کو اتنا ذہنی تنائو ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر منتشر ہو جاتے ہیں جس کے لیے وہ زیادہ تر سائکولوجسٹ کے پاس ہی جاتے ہیں یہ بھی کرئیر کا ایک اچھا متبادل ہے۔اس کو کرنے کے لیے جو کورس ہے ۔Bachelor in Psychology یہ تین سال مدت کا کور س ہے۔
ادارے: ۱)یونیورسٹی آف دہلی، ۲) امیٹھی یونیورسٹی، ۳) کرائسٹ یونیورسٹی ۴) این آئی ایم ایس یونیورسٹی ان راجستھان
BNYS یا DNYS : Diploma/ Bachelor of Naturopathy & Yoga Science : ان دونوں میں سے کوئی بھی کورس کر کے خود کا ٹریننگ سینٹر کھول سکتے ہیں اور یوگا وغیرہ سیکھا سکتے ہیں یہ بھی ایک اچھا کرئیر ہے۔ڈپلومہ کی مدت ۲ سال ہے جبکہ ڈگری کی مدت تین سال ہے۔
ادارے : ڈاکٹر این ای آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ان وجے واڑہ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس و ریسرچ ان نیو دہلی ، نیشنل کالج آف ہیلتھ سائنس ان لدھیانہ
Respirotory Therapsits (ریسپریٹوری تھیراپسٹ): ان کا کام آئی سی یو یا ایمرجنسی کیئر یونٹ میں یا پھر نیو بورن یونٹ میں ہوتا ہے۔یہ مریض کے سانس کا مشاہدہ مسلسل کرتے رہتے ہیں اس پر بہت دھیان دیتے ہیں اوران کی ہر وقت دیکھ بھال کرتے رہتے ہیں۔ یہ چار سال مدت کا کورس ہے ۔ اس کو کرنے کے لیے جو کورس ہے۔Bachelor of Respiratory Therapy
ادارے : ۱) منی پال یونیورسٹی ، ۲)سی ایم سی ویلور ۳)امرتا وشو اودیالیہ، ۴)ایس ایس اکادمی آف ہائیر ایجوکیشن ان میسور
آپٹو میٹری؍آپتھلمیک :۔اس کورس کے ذریعے آنکھوں کی جانچ جدید قسم کی مشینوں سے کی جاتی ہے۔اس میں آنکھوں کی بیماریوں کی وجوہات تلاش کرنا،نظر کی بیماریوں کا علاج کرنا، چشمہ، آنکھوں کی جانچ کرنا فریم وغیرہ بتانا شامل ہے۔بارہویں سائنس شعبہ سے کامیاب طلبہ اس کورس کے اہل ہوتے ہیں۔ ممبئی آئی ہاسپٹل ممبئی میںیہ تین سالہ ڈپلومہ ان آپٹو میٹری کورس ہے ۔ایس ایس سی کے بعد ڈپلوما ان آپتھلیمک ٹیکنالوجی کو کورس بھی کرسکتے ہیں۔ جسلوک ہاسپٹل، نائیر ہاسپٹل،اور کے ای ایم ہاسپٹل ممبئی میں تین سالہ ڈپلوما ان آپتھلمیک ٹیکنالوجی کورس جاری ہے۔روٹری آئی انسٹی ٹیوٹ نوساری ضلع بلساڈ میں ڈھائی سالہ سرٹیفکیٹ کورس ہے۔جی ایس ٹی روڈ سیٹ تھامس مائونٹ چنئی میں چار سالہ ڈگری کورس ہے ۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نئی دلی میں تین سالہ کورس ہے۔
ادارے:۔گورنمنٹ آپتھالمیک ہاسپٹل چنئی، ۲) گورنمنٹ میدکل کالج اینڈ ہاسپٹل سورت ۳) ایم اینڈ جے اسٹی ٹیوٹ سول ہاسپٹل احمد آباد
اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو نیٹ کے بغیر ایم بی بی ایس بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے شرط ہے کہ آپ کو بیرون ملک جا کر ایم بی بی ایس کرنا ہوگا۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS