امریکہ میں کیے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وقت کی قلت یا کسی اور وجہ سے اگر آپ واک یا جاگنگ نہیں کر سکتے تو سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے اس کا جزوی ازالہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل خیال تھا کہ دنیا کو کوئی نسخہ اور قیمتی دوا بھی جسمانی ورزش یا تیزقدمی کےبرابر نہیں ہوسکتی۔ تاہم بعض شواہد کی بنا پر معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی اس ضمن میں جزوی طور پر مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
اس ضمن میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ روزانہ پھل اور سبزیوں کی کچھ مقدار باقاعدگی سے کھا رہے ہیں تو یہ ہزاروں قدم چلنے کے برابر ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح غذا جاگنگ کے فوائد فراہم کرسکتی ہے۔ تاہم اگر آپ پھل اور سبزیاں کھاتے ہوئے واک بھی کرتے ہیں تو اس سے شاندار جسمانی و ذہنی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
اس ضمن میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے کل 2300 افراد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دیکھا کہ روزانہ چارہزار قدم پیدل چلنے والے افراد اور میڈیٹرینیئن طرز کی پھلوں اور سبزیوں والی غذا کھانے والوں کے جسم میں آکسیجن کی مقدار اور قلبی صحت یکساں پائی گئی۔ یہ اچھی خبر ان لوگوں کے لیے ہے جن کی روزمرہ کی مصروفیت انہیں تیزقدمی کا وقت نہیں دے سکتی۔اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پھل اور سبزیاں ریشے دار (فائبر) غذائیں ہیں۔ ان میں جسم کے لیے مفید کیمیائی اجزا اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو سر سے پیر تک کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ ان کے قلب و دماغ پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مطالعے کے بعد ہارورڈ میں واقع بیتھ اسرائیل ڈیکونیس سینٹر کے ڈاکٹر مائیکل مائی نے بتایا کہ ’یہ مطالعہ سوالنامے پر مشتمل تھا اور ایک ٹھوس ثبوت ہے کہ غذا اور بہتر صحت کے درمیان ایک اہم تعلق پایا جاتا ہے۔‘
تحقیقی کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر دن میں چار سے پانچ مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو اس کے فوائد عین واک یا جاگنگ جیسے ہوتے ہیں۔
سبزیاں اور پھل ‘واک نہ کرنے کا جزوی ازالہ ہوسکتے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS