ملک میں ایک دن میں کورونا کے تقریباً 10 ہزار معاملے، 357 اموات

0

ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286579 ہوگئی اور اس وبا سے اب تک تقریباً 8102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق 9996 نئے معاملوں کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 286579 ہوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے 357 لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8102 پر پہن گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 137448 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 141029 لوگ اس وبا سے صحت مند ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3254 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 149 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 94041 اور مرنے والوں کی تعداد 3438 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1879 لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS