ابوجا، (یو این آئی) افریقی ملک نائجیریا میں گزشتہ 26مئی کو کشتی کے غرقاب ہونے سے ہلاک ہونے وال مسافروں کی تعداد بڑھ کر 92ہوگئی ہے۔
ملک میں 26 مئی کو نائگر سے کیبی کا سفر کرنے والی مسافر بردار کشتی اضافی بوجھ کے باعث سمندر میں اُلٹ گئی تھی جس کی وجہ سے متعدد مسافروں کی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی اور اب مزید 16 نعشیں برآمد ہونے سے غرقاب ہوکر مرنے والوں کی تعداد 92 تک پہنچ گئی ہے۔
نائجیریا کے صوبے نائگر کے گورنر عتیقو باگودو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امدادی کاروائیوں کے دوران سمندر سے مزید 16 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 92 ہو گیا ہے۔
باگودو نے کہا ہے کہ امدادی کاروائیاں تا حال جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں 26 مئی کو نائگر سے کیبی کا سفر کرنے والی مسافر بردار بوٹ اضافی بوجھ کے باعث سمندر میں اُلٹ گئی تھی، دو حصوں میں بٹنے والی اس بوٹ پر 160 کے قریب مسافر سوار تھے۔
نائجیریامیں کشتی کے غرقاب ہونے سے 92 مسافروں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS