اترپردیش میں 9 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

0

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے منگل کی دیررات انڈین ایڈ منسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس)کے نو افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔ آفیشیل ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مہوبہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اودھیش تیواری کو اگریکلچر پروڈکشن کمشنر برانچ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ اسپیشل سکریٹری بیسک ایجوکیشن ستیندر کمار مہوبہ کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بنائے گئے ہیں۔
ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجمنٹ ڈائرکٹر راج شیکھر کو کانپور کا سرکل افسر بنایا گیا ہے وہیں ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو کو راج شیکھر کی جگہ منجمنٹ ڈائرکٹر کا بھی چارج سونپا گیا ہے۔لکھنؤ کے سرکل افسر مکیش میشرام پرنسپل سکریٹری(کلچر اینڈٹورزم)بنائے گئے ہیں وہیں  پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری رنجن کمار کو لکھنؤ کا کمشنر بنایا گیا ہے۔
کانپور کے سرکل افسر سدھیر بوبڑے کو رکن جوڈیشیل ریونیو کونسل کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ بوبڑے مزدور کمشنر کے ساتھ کانپور ڈویژن کے کمشنر بھی تھے جبکہ اب محمد مصفطی ریاست کے نئے مزدور کمشنر بنائے گئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈنیشنل انٹیگریشن جتیندر کمار سے ٹورزم و کلچر کا چارج لے لیا گیا ہے۔
اس سے پہلے حکومت نے دن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے عہدے سے ہٹا کر معلق فہرست میں ڈالے گئےآٹھ آئی پی ایس افسران کو نئی تعیناتی دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS