رواں مالی سال میں ہندوستان کے جی ڈی پی میں نو فیصد کی گراوٹ آئے گی:اے ڈی بی

0

نئی دہلی: ایشیائی ترقی بینک(اے ڈی بی)نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی)میں نو فیصدی کی گراوٹ آنے کا اندازہ ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا ہندوستانی اقتصادی سرگرمیوں اور صارفین پربہت شدید اثر پڑا ہے۔
اے ڈی بی نے ایشیائی ترقی پس منظر 2020 کے آج جاری نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2021 میں موبیلیٹی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی

آنےسے معیشت میں تیزی سے بہتری ہوگی اورہندوستانی معیشت آٹھ فیصدی کی شرح سے بڑھے گی۔
اے ڈی بی کے چیف ماہراقتصادیات یاسویوکی سوادا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کورونا سے نمٹنے کےلئے سخت لاک ڈاؤن نافذ

کیا اور اس کا معیشت پربہت ہی منفی اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کو قابو کرنے کےلئے جانچ میں تیزی،کورونا متاثرین کی شناخت اور

علاج کی صلاحیت بڑھانے جیسے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال میں معیشت میں بہتری ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ابھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اورنجی قرض کی سطح کو بھی

کم کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ ٹیکنولوجی اور انفراسٹرکچرسرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے اوراس سے آگے مالیاتی شعبہ کمزورہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سال 2020 میں مہنگائی میں گراوٹ آسکتی ہے۔ اگلے مالی سال میں مہنگائی چار فیصدی پرآسکتی ہے۔رواں مالی سال میں

چالو کھاتہ خسارے کا جی ڈی پی کے 0.3 فیصد پر آسکتا ہے اور اگلے مالی سال میں اس کے بڑھکر 0.6 فیصد پر پہنچنے کا اندازہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS