یونس آئرس: ارجینٹینا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر21،037 ہوگئی ہے۔ارجینٹینا کی وزارت صحت نے یومیہ کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا’’آج ملک میں کووڈ 19 کے 840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21،037 ہوگئی ہے‘‘۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کوروناوائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اب اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 632 ہوگئی ہے۔ایک دن قبل،یہاں اس انفیکشن کے 929 کیسزدرج ہوئے تھے اور 27 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS