بہرائچ:کورونا کی دستک،8مریضوں کی تصدیق

    0

    بہرائچ:اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں جمعرات کو کوروناوائرس نے دستک دے دی۔ ضلع میں کورونا وائرس سےمتاثرہ 8افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ڈی کے سنگھ نے بتایا کہ آج علی الصبح  موصول رپورٹ میں ضلع کے 8مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مثبت پائے گئے مریضوں میں ایک بھارتیہ جنتا پارٹی(ب جے پی) کے سابق چئیر مین کے کنبے کی 54سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔وہ اپنا علاج غازی آباد کرانے گئی تھیں۔مثبت پائے گئے مریضوں میں ایک کا تعلق نیپال سے ہے جبکہ 6افراد بہرائچ کے رہنے والے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS