ویورلی : (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ کے ٹینیسی میں آنے والے سیلاب سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ رپورٹ دی۔ ہمفریز کاؤنٹی شیرف کرس ڈیوس نے’دی ٹینیسیئن‘کو بتایا کہ سیلاب میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 لاپتہ افراد کی تلاش ہفتے کے آخر تک جاری رہی۔ محکمہ نے کہا کہ یہ 28 برسوں میں سیلاب کی بدترین صورتحال ہے۔ ’دی ٹینسیئن‘کی رپورٹ کے مطابق ہمفریز کاؤنٹی میں دیہی سڑکیں اورشاہراہیں سیلاب کے پانی سے بند ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو 15 انچ تک بارش ہوئی جو کہ خطے کی کل سالانہ بارش کا تقریبا 20-25 فیصد ہے۔اخبار نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر بجلی کی کٹوتی اور مواصلات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد علاقہ مقامی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹینسی میں سیلاب سے 8 افراد کی موت،40 لاپتہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS