گجرات کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث تین خواتین سمیت 8 کورونا مریضوں کی موت

0

گجرات کے احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں آج صبح سویرے آتشزدگی کے بعد تین خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی دردناک موت ہوگئی۔
نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعے میں علاج کے لئے داخل ہونے والے آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک طبی کارکن بھی زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور پورے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق، آگ آئی سی یو کی کسی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ ہوگی۔ تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور باقی 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تقریبا 50 کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS