ماسکو: روس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  (کووڈ۔19)  کے  7889 نئے معاملے سامنے آئے ہیں  جس کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 576952 ہوگئی  ہے۔روس کے نیشنل  کورونا وائرس رسپونس  سینٹر نے  سنیچر کو یہ  اطلاع دی۔
رسپونس سینٹر نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  روس میں کوروناوائرس کے 7889 معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں سے
2579 لوگوں میں انفیکشن کی علامت نہیں  دکھے تھے۔
نئے معاملوں میں سے ماسکو  میں 1057، ماسکو ریجن  میں  591 اور کھانٹی۔مانسی خودمختار علاقے میں 280 معاملے درج کئے  گئے ہیں۔ روس میں اس
دوران کورونا وائرس سے 161 لوگوں  کی موت  ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,002 ہوگئی ہے۔ ملک میں 10,186 اور کورونا انفیکشن کے  
صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والوں  کی  تعداد  بڑھ کر 334,592 ہوگئی  ہے۔
روس میں کورونا کے 7889 نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ 
Click 👉  https://bit.ly/followRRS
        
			





