اورنگ آباد : (یو این آئی) مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 7،497 نئے کیسز سامنے آئے اور 171 افراد کی موت ہو گئی ۔ طبی احکام نے یہ اطلاع دی ۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئےاعدادو شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ، جہاں سب سے زیادہ1،314 نئے کیسز سامنے آئے اور 37 اموات درج کی گئیں ، اس کے بعد لاتور میں 1203 نئے کیسز اور 29 اموات ، ناندیڑ میں 769 نئے کیسز اور 24 اموات ، جالنہ میں 816 کیسز اور 22 اموات ، بھیڑ میں 1346 نئے کیسزاور 19 اموات ، پربھنی میں 1018 نئے کیسز اور 18 اموات ، عثمان آباد 872 کیسز اور11 اموات اور ہنگولی میں 140 نئے کیسز اور 11 اموات ہوئی ہیں ۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ انیس کے 63،309 نئے کیسز درج کئے گئے ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 44،73،394 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں مزید 985 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 67،214 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 61،181 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تعداد 37،30،729 ہے۔ریاست کی شفایابی کی شرح فی الحال 83.4 فیصد ہے اور کی اموات شرح 1.5 فیصد ہے۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7،497 نئےکیسز ، 171 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS