ملک بھر میں سات ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے: امانوئل  میکرون

    0

    پیرس: فرانس کے شہر نائس میں جمعرات کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد  صدر امانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ اب عام شہریوں کی حفاظت کو نظر میں رکھتے ہوئے ملک میں سات ہزار فوجیں  تعینات کئے جائیں گے۔
    میکرون نے ٹوئٹ کیا’’فرانس میں حملے ہو رہے ہیں۔ لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے فوجی مزید چوکس رہیں گے اور آپریشن سینٹینل کے تحت ہم فوج کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر سات ہزار کر رہے ہیں‘‘۔
    انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’’فرانس میں واحد برادری ہی قومی برادری ہے۔‘‘انہوں نے اہل وطن سے بھی اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ جمعرات کے روز فرانس کے شہر نائس میں ایک چرچ میں حملہ آور کے چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
    خیال رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران فرانس میں ایسا تیسرا حملہ ہے۔ وہ شخص جس نے نوٹرڈیم چرچ پرحملہ کیا تھا وہ پولیس گرفتاری کے دوران زخمی ہوا تھا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS