کابل: افغانستان کے 60 سے 70 فیصد ارکان پارلیمنٹ عالمی وبا کوروناوائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ اوران میں سے کچھ اب تک ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔ٹولہ خبرساں ایجنسی نے پارلیمنٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ہیرات صوبے کی رکن پارلیمنٹ برق زئی کے مطابق ملک میں متعدد لیڈر کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر صحت مند ہوچکے ہیں لیکن ابھی بھی کئی لیڈر کوارنٹائن میں ہیں۔
محترمہ برق زئی نے کہا مجھے امید ہے کہ جو بھی ارکان پارلیمنٹ یا لیڈر کوارنٹائن میں ہیں،اب تک ٹھیک ہوگئے ہیں اورجلد ہی پارلیمنٹ سے وابستہ ہوجائیں گے۔
کابل میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے مطابق کئی ارکان پارلیمنٹ اسپتال آئے تھے اور ان میں سے کچھ کورونا کی جانچ میں متاثر پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی شروعات سے اب تک افغانستان میں کورونا کے 34366 معاملے درج کئے گئے ہیں اور ابھی تک 994 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 172 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
افغانستان کے 70 فیصد ارکان پارلیمنٹ کورونا وائرس سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS