اورنگ آباد : (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں کووڈ کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ طبی حکام کے مطابق اس علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔19 کے6،658 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 141 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثررہا۔ یہاں کورونا کے 1439 نئے کیسز اور 37 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، اس کے بعد لاتور میں 1306 نئے کیسز اور 31 اموات،اورنگ آباد 944 کیسز اور 27 اموات،ناندیڑ میں 422 نئے کیس اور 21 اموات ، پربھنی میں 785 نئےکیسز اور 11 اموات،جالنا میں 828 کیسز اور 8 اموات، ہنگولی میں 151 کیسز اور 8 اموات جب کہ عثمان آباد میں 783 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ کی گئی ہے۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 57640 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 48،50،542 ہوگئی ہے جب کہ مزید 920 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 72،662 ہوگئی ہے ۔
مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 6،658 نئے کیسز،141 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS