چین میں زلزلہ شدید رکیٹر اسکیل پر6.4 

    0

    بیجنگ : چین کے سنکیانگ ایغور خودمختار خطے کی یوٹین کاؤنٹی میں جمعہ کی صبح زلزلہ کے  تیزجھٹکے محسوس کیے گئے۔چائنا ارتھ کوئیک  نیٹ ورک سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلہ کی شدت صبح 5:05 بجے رکیٹر اسکیل پرریکارڈ کی گئی ، 6.4 تھی۔ زلزلہ  کا مرکز سطح سے 10 کلومیٹر نیچے،75۔35 طول البلد  اور  82.33  عرض البلد میں واقع تھا۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
    ریجنل سیسمولوجی بیورو کے مطابق  مرکز کے پانچ کلومیٹر کے دائرہ میں اوسط بلندی تقریبا  5،300 میٹر ہے اور 20 کلومیٹر کے اندر کوئی گاؤں نہیں ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS