اسرائیل اور غزہ تنازعہ میں اب تک 61 صحافی مارے گئے: سی پی جے

0

غزہ، (یو این آئی) فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے آغاز سے اب تک تقریباً 61 صحافی اور میڈیا کارکن مارے جا چکے ہیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنے بیان میں کہا، “ یکم دسمبر تک سی پی جے کی ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے مارے جانے والے 16,000 سے زیادہ افراد میں تقریباً 61 صحافی اور میڈیا کارکن شامل تھے۔ غزہ اور مغربی کنارے میں تقریباً 14,800 فلسطینی اور اسرائیل میں 1,200 اموات ہوئیں۔


انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ہلاکتوں کے لیے تنازع کا سب سے مہلک دن 7 اکتوبر تھا جس میں 6 صحافی مارے گئے تھے اور دوسرا مہلک ترین دن 18 نومبر تھا جس میں پانچ صحافی مارے گئے تھے۔

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS