بہار میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ پر اب تک 60,000 دعوے اور اعتراضات درج، 2400 کو حل کیا گیا

0

نئی دہلی، (یو این آئی):  بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تحت جاری کردہ مسودہ نئی فہرست میں ناموں کو شامل کرنے اور ہٹانے کے لیے اب تک 60,010 دعوے اور اعتراضات درج کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نئی مسودہ فہرست یکم اگست 2025 کو ایس آئی آر کے پہلے مرحلے کے دوران موصول ہونے والے گنتی فارم کی بنیاد پر جاری کی ہے اور اسے تمام جماعتوں کو دستیاب کرایا گیا ہے۔ بدھ کے روز کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق، ابھی تک کسی بھی پارٹی کی طرف سے کوئی دعویٰ یا اعتراض موصول نہیں ہوا ہے۔ بہار میں، چھ قومی اور ریاستی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نے ایس آئی آر کے لیے کل 1.61 لاکھ بوتھ لیول ایجنٹ مقرر کیے ہیں۔

اس دوران ووٹر رجسٹریشن افسران نے 2394 دعووں اور اعتراضات کو نمٹا دیا۔ بہار میں مسودہ فہرست کے جاری ہونے کے بعد اب تک 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 1,89,660 نئے ووٹروں سے اپنے اندراج کے لیے درخواست فارم موصول ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS