جے پور: ملک میں ہورہے عصمت ریزی کے واقعات نے والدین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پرینکا ریڈی کے دردناک سانحہ کے بعد راجستھان کے ٹانک میں ایک 6 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی۔ اب اسکول ڈریس میں بچی کی لاش مل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کی پہلے عصمت ریزی کی گئی ، اس کے بعد اسکول کی بیلٹ سے گلا دبا کر بچی کا قتل کردیا گیا ہے۔
بچی کی لاش اس کے گاؤں کھیتڑی کے قریب سے ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شراب کی بوتلیں اور خون کے دھبے بھی ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچی بروز ہفتہ کو ہی اسکول سے اسپورٹ مقابلے کے وقت سے ہی لاپتہ تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS