منیلا: (یو این آئی/ژنہوا) شمالی فلپائن کے صوبے کاگاین میں جمعہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق 02.40 کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 تھی۔ زلزلے کا مرکز دلوپیری جزیرے سے تقریباً 27 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سطح زمین سے 27 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ جزیرہ لوزون پر واقع اپایاو اور ایلوکوس سور سمیت زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے جان و مال کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS