فجی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ

0

ماسکو: (اسپوتنک) فجی جزیرے میں ہفتہ کے روز زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 23.35 بجے آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لیوکا شہر سے 340 کلومیٹردوراور سطح سے 398 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا ۔
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سونامی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
فجی جزیرے میں جمعہ کے روز بھی بھی زلزلے کے 5.2 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS