برلن:جرمنی میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون میں نرمی دیئے جانے کے درمیان گزشتہ 24گھنٹو ں میں 583لوگو ں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،وہیں 33مریضوں کی موت کی بھی رپورٹ ہے۔وزارت صحت سے منسلک رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے اتوار کو متاثرین کے نئے معاملات کی معلومات دی۔ اس سے ایک دن پہلے سنیچرکو متاثرین کے 620اور 57لوگوں کی موت کے معاملے بڑھے تھے۔جرمنی میں کورونا کی وبا کی شروعات سے اب تک مجموعی تعداد 1,74,355 ہوگئی ہے جبکہ 7914لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 1,53,000سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS