انڈونیشیا میں زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.6  

    0

    جکارتہ: انڈونیشیا میں پیر کو درمیانے درجے کے زلزلے کے  جھٹکے محسوس کئے گئے۔
    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صبح ایک بجکر 20 منٹ پر فلورس اور سلاویسی جزیرے کے درمیان روتینگ شہر کے نزدیک آنے والے زلزلے کی ریختر پیمانے پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 384 میل کی گہرائی میں تھا۔
    زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS