مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 5،526 نئے کیسز، 116 اموات

0
Image:New Indian Express

اورنگ آباد : (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں کورونا کے سب سے زائد 5،526 نئے کیسز سامنے آئے اور 116 افراد کی موت ہو گئی ۔ طبی حکام نے یہ اطلاع دی ۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثررہا ہے،جہاں 1102 کیسز درج کئے گئے اور 27 افراد کی موت ہوگئی،اس کے بعد اورنگ آباد میں 774 کیسز اور 24 افراد کی موت ہوگئی،بھیڑ میں 1339 کیسز اور 18 افراد کی موت ہوگئی،ناندیڑ میں 497 نئے کیسز اور 13 افراد کی موت ہوگئی ،عثمان آباد میں 629 کیسز اور 11 افراد کی موت ہوگئی،پربھنی میں 436 کیسز اور 9 افراد کی موت ہو گئی،جالنہ میں 584 کیسز اور 9 افراد کی موت اور ہنگولی میں 165 کیسز اور 5 افراد کی موت ہو گئی ۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھرمیں کووڈ انیس کے 53،605 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 50،53،336 ہوگئی۔ ریاست میں مزید 864 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75،277 ہوگئی۔
اس دوران ریاست میں ریکارڈ 82،266 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 43،47،592 ہوگئی۔ ریاست میں شفایابی کی شرح فی الحال 86.1 فیصد ہے اور شرح اموات 1.49 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS