بہار میں کووڈ۔19 کے 53 نئے معاملے

0

پٹنہ : بہار کے بارہ مختلف اضلاع میں چار خاتون سمیت 53 لوگوں کے عالمی وبا کووڈ۔19 کی زد میں آنے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6993ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت نے جمعرات کو جاری بدھ دیر رات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ رہتاس ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ 17 معاملے ملے ہیں۔
اس کے بعد دربھنگہ میں 16،سمستی پور میں چھ،سیوان میں تین،ارریہ،کشن گنج اور مدھوبنی میں دو ۔دو اور ارول بھاگلپور،گیا،کیمور اور پٹنہ میں ایک۔ ایک سمیت کل 53 لوگوں کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔جن میں چارخواتین بھی شامل ہیں۔ اس طرح بہار میں انفیکشن کا شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6993 ہوگئی ہے ۔محکمہ کے مطابق متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے افرد ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کوجانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔
متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہاہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS