گزشتہ 28 دنوں میں عالمی سطح پر کووڈ کیسز کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ: عالمی ادارہ صحت

0

جنیوا (یو این آئی): عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد میں گزشتہ 28 دنوں میں اس سے سابقہ 28 دنوں کے مقابلے میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس بیماری کے 850,000 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے جمعہ کے روز وبائی امراض کی اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا “عالمی سطح پر، 20 نومبر سے 17 دسمبر 2023 کے 28 دنوں کے دوران پچھلے 28 دنوں کی مدت کے مقابلے میں نئے کیسز کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 850،000 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔”
تنظیم نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران اس بیماری سے 3,000 سے زائد افراد فوت ہوئے، یہ تعداد گزشتہ 28 دنوں کے دورانیہ کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکہ کو بحیرہ روم بند کرنے کی دھمکی دے دی

ابتداء سے 17 دسمبر تک، عالمی سطح پر ڈبلیو ایچ او کو 77.2 کروڑ سے زیادہ تصدیق شدہ کووڈ-19 کے متاثرین اور 70 لاکھ سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS