گریٹر ٹوکیو میں آئے زلزلے میں 52 افراد زخمی

0
Image: Sputnik News

ٹوکیو،(یو این آئی/اسپوٹنک):جاپان کے گریٹر ٹوکیو علاقے میں ایک طاقتور زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔این ایچ کے براڈکاسٹر کے مطابق کسی بھی زخمی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔این ایچ کے براڈکاسٹر کے مطابق ٹوکیو میں 12 ، سائیتاما میں 11 ، چیبا اور کاناگاوا میں 14-14 اور ابراکی میں ایک شخص زخمی ہوا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ تقریبا 32 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔جاپان کے دارالحکومت میں جمعرات کی شام ایک طاقتور زلزلہ آیا۔ ابتدائی طور پر اس کی شدت کا تخمینہ 6.1 تھا لیکن بعد میں اسے کم کرکے 5.9 کردیا گیا۔
زلزلے کی وجہ سے تقریب 3،68،000 لوگ متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ میں خلل پڑا ہے۔ تباہی کے دوران ٹوکیو اور پڑوسی صوبوں میں تقریبا 55،000 لفٹیں رک گئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS