نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے اوراس انفیکشن سے اموات کی تعداد 518058 لاکھ ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.06 کروڑ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق،دنیا بھرمیں کورونا متاثرین
کی تعداد 10795100 ہوگئی ہے جب کہ 518058 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھرمیں پہلے،برازیل
دوسرے اورروس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اوربرطانیہ تیسرے نمبر پرہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 19428 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرین کی کل تعداد 654405 ہوگئی ہے۔ اسی
مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17848 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 227476 فعال معاملے ہیں اور اب تک
359896 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔
دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اب تک 2779953 افراد کورونا سے متاثر اور 130798 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک
1453369 افراداس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 60713 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں بھی کوووڈ 19 کا وبا پھیلاؤ عروج پرہے اور 654405 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 9536 افراد اپنی
زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک یہاں 313483 افراد اس وبا سے متاثر
ہوچکے ہیں اور 43906 افراد ہلاک دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔
پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 288477 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد
9860 ہے۔ چلی میں اب تک 282043 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5753 ہوگئی ہے۔
اسپین میں اب تک 296739 افراد اس سے انفیکٹیڈ ہوئے ہیں، جب کہ 28363 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ یہاں پر اب تک 240760 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 518058 لاکھ اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS