کشمیر:سری نگر میں زیر حراست 5 سیاسی لیڈران رہا

    0

    جموں و کشمیر میں دفعہ370 کو ختم کرنے سے قبل احتیاطی اقدام کے طور پر مرکزی حکومت نے کئی سیاسی لیڈران کو حراست میں لیا تھا۔ انھیں تحویل میں لینے کے تقریبا پانچ ماہ بعد آج سرینگر میں زیر حراست پانچ سیاستدانوں کو رہا کیا گیا۔
    تاہم ، کشمیر کے تین بڑے لیڈران نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی حراست میں ہی ہیں۔ مرکز نے ان کی رہائی کے لئے کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے۔ صرف یہ بتاتے کہ انہیں مناسب وقت پر رہا کیا جائے گا۔
    رہا کیے گئے لیڈروں میں اشفاق جبار ، غلام نبی بھٹ ، بشیر میر، ظہور میر اور یاسر ریشی شامل ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS