ڈیوس کپ کے لئے 5 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان

0
Image: The Hindu

نئی دہلی: (یو این آئی) فنلینڈ کے خلاف17 اور 18 ستمبر کو ہونے والے ڈیوس کپ عالمی گروپ ایک مقابلے کے لئے پانچ رکنی ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم کا اعلان کیا۔ صدر نندن بل کی سربراہی میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کی پروفیشنل سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو اپنی ورچوئل میٹنگ میں کھلاڑیوں کی دستیابی اور کارکردگی کی بنیاد پر ڈیوس کپ ٹیم کا انتخاب کیا۔نندن بل نے بتایا کہ روہت راج پال ا س ٹیم کے کپتان اور ذیشان علی کوچ ہوں گے۔ٹیم کے ارکان میں پرجنیش گنیشوران ، سمت ناگل ، رام کمار رام ناتھن ، روہن بوپنا اور دیوج شرن شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS