15لاکھ نہ سہی 5 لاکھ ہی غنیمت،ایک فرد کے اکاؤنٹ میں مودی جی نے بھجوائی رقم؟

0
Image: The Hans India

پٹنہ:(ایجنسی)،بہار کے کھگڑیا کے ایک شخص کے اکاونٹ میں بینک کی غلطی کی وجہ سے 5.5 لاکھ روپے پہنچ گئے۔ پیسے پانے والے شخص نے یہ کہتے ہوئے واپسی سے انکار کردیا کہ مودی جی نے بھجوائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھگڑیا کے مانسی تھانہ کے بختیار پور گاؤں کے رہنے والے رنجیت داس نے بینک کی غلطی سے آنے والے پیسے کو واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بارباربینک نے پیسے واپسی کا مطالبہ کیا، مگر اس شخص نےا نکار کردیا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ بینک نے اس شخص پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ رنجیت نے کہا کہ مجھے لگا کہ مودی جی نے پندرہ لاکھ کی پہلی قسط پانچ لاکھ کی شکل میں بھیج دی ہے ۔ اس لیے میں نے پیسے خرچ کردیے ہیں۔ اب میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔مانسی کے تھانہ انچارج نے کہا کہ ہم نے رنجیب کو گرفتار کرلیا ہے اور اسے جیل بھیجنے کی تیاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS