لکھنؤ:اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کوروناوائرس کی چین کو توڑنے کےلئے ریاست میں پابندیوں کوپھرسے ہرہفتے اوراتوار کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوگی نے اتوار کو ٹیم 11 کی باقاعدہ میٹنگ میں ریاست کے وزرا اورسینئر حکام کے ساتھ غور و خوض کرنے کے بعد اس ضمن میں فیصلہ کیا۔
ایک سینئر افسر نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبھی بازار،تجارتی ادارےاور سڑک ٹریفک ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے۔اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور وہ دو دنوں کےلئے بند رہیں گے۔
یہ پابندی جمعہ کی رات سے شروع ہوگی اور ہر ہفتے پیرکی صبح ختم ہوگی۔
اترپردیش حکومت نے ریاست میں جمعہ کی رات دس بجے سے 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔حکومت نے 55 گھنٹے کے لاک ڈاؤن کے بعد اب ہرہفتے دو دن کا لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منی لاک ڈاؤن کے تحت ریاست میں اب صرف پانچ دن دفتر اور بازار کھلیں گے۔
اس کے تحت ضروری خدمات کو چھوڑکراب سب بند رہے گا۔کورونا وائرس انفیکشن کے سلسلے میں اترپردیش حکومت نے اب بڑا فیصلہ کیا ہے۔ریاست میں نافذ ہوگا منی لاک ڈاؤن کا فارمولہ۔ریاست میں اب ہر ہفتے کے آخرمیں لاک ڈاؤن لگے گا۔
ریاست میں سبھی دفتربازار پیرسے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ریاستی حکومت کے دفتر کے ساتھ ہی سبھی آفس بھی بند رہیں گے۔ضلع سطح پرڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھی اصول بنانے کی راحت دی گئی ہے۔وہ بازاروں کے سلسلے میں اصلو بنا سکتے ہیں۔
اترپردیش:اب ہر ہفتے اور اتوارکو بند رہیں گے بازار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS