نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کا مہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ یوٹیوب چینل پر زیادہ پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔30 اگست کے دن ‘وزیر اعظم نریندر مودی کا من کی بات پروگرام میں قوم سے خطاب، کو ساڑھے چار لاکھ افراد نے ڈس لائک کیا ہے۔ جبکہ 66 ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائک بھی کیا ہے۔ پیر دوپہر تک اس پروگرام کو15 لاکھ 30 ہزار 622 افراد نے دیکھا۔
وزیر اعظم نے اتوار کے روز من کی بات کے 68ویں ایڈیشن میں عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ، 'خودکفیل ہندوستان میں کھلونا صنعت کا بہت بڑا کردار ہے۔ دنیا میں کھلونا مارکیٹ کی قیمت 7 لاکھ کروڑ ہے ، لیکن اس میں ہندوستان کا حصہ بہت کم ہے۔ عدم تعاون کی تحریک کے دوران ، گاندھی جی نے کہا کہ یہ ہندوستانیوں میں اعتماد پیدا کرنے کی ایک تحریک ہے۔ ہمیں ہندوستان کو ایک خودمختار تحریک بنانا ہے۔
راہل نے بھی نشانہ بنایا
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کے من کی بار پروگرام کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ طلباء وزیر اعظم سے امتحان پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں ، لیکن انہوں نے ان سے کھلونوں پر گفتگو کی۔