نئی دہلی: ہندوستان میں کووڈ-19کے معاملات کی تعداد 4.25 لاکھ تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 445 اموات ہوئیں ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران14،821نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ملک میں اب کل 13،699 اموات ہو گئی ہیں۔ ملک میں اب معاملوں کی مجموعی تعداد 4،25،282 ہوگئی ہے۔ تاہم مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں مستقل بہتری آئی ہے یہ اب 55.77 فیصد ہو گئی ہے۔ کل 2،37،196 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے بدترین متاثر 10 ممالک میں ہندوستان چوتھے مقام پر ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS