اورنگ آباد: (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ 19 کے 4386 نئے معاملے سامنے آئے اور 145 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
ہیلتھ افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ سبھی ضلعی ہیڈ کوارٹروں سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا۔ اس دوران،کورونا کے 1270 نئے معاملے سامنے آئے اور 20 مریض فوت ہوئے۔ اس کے بعد لاتور میں 601 نئے معاملے اور 31 اموات،اورنگ آباد میں 711 نئےمعاملے اور 27 اموات،پربھنی میں 452 نئے کیسز اور 22 اموات اور نانڈیڑ میں 569 نئے کیسز اور 16 اموات، عثمان آباد میں 569نئے معاملے اور 13 اموات،جالنا میں 243 نئے معاملے اور 13 اموات،ہنگولی میں 141 نئے معاملے اور 6 مریضوں کی موت ہوئی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4386 نئے معاملے، 145 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS