نئی دہلی : وزارت داخلہ نے 42 تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیاہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں بتایاکہ گزشتہ 3برسوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا بھی کیاگیاہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جی کشن ریڈی نے کہاکہ سرکار نے 42 تنظیموں کو دہشت گردتنظیم قرار دیاہے۔ انہیں غیرقانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ 1967 کی پہلی شیڈول میں ڈالاہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS