کیف: (یواین آئی) یوکرین کے شہرخارکیف میں روسی فوج کے تازہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبہ بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نےحال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ فرانس کے صدر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔کریملن سے ملنے والوں خبروں میں کہا گیا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔
خارکیف میں روسی فوج کے تازہ حملہ میں 7 افراد ہلاک، 34 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS