کانپور: ضمانت پر رہا ملزمین نے متاثرہ کی ماں کا کیا بے رحمی سے قتل

0

اتر پردیش: کانپور شہر میں ایک درد ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے ملزمین نے متاثرہ کی 40 سالہ ماں کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ میں پانچ ملزمین کے شامل ہونے کی خبر ہے۔ پولس نے 4 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ 2018 کا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے کیس درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ حال ہی میں ملزمین کو ضمانت مل گئی ۔پولس نے بتایا کہ ضمانت ملنے کے بعد ملزمین متاثرہ کے گھر میں گھسے اور اس کی ماں کو کیس واپس لینے کی دھمکی دی۔ اس معاملے میں متاثرہ کی ماں اہم گواہ تھیں۔ جب اس نے کیس واپس لینے سے انکار کیا تو ملزمین نے انھیں بری طرح پیٹا اور قتل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS