نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء ، 17 لاکھ 33 ہزار 232 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 326098 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 31091 سے کم ہوکر 36 لاکھ 73 ہزار 802 ہوگئی ہے۔
اس دوران 4077 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 270284 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح 15.07 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹرا میں ، سرگرم معاملات کی تعداد 25185 کم ہوکر 496498 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 59073 مریضوں کی شفایابی کے بعدٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 4767053 ہوگئی ہے ، جبکہ 960 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 80512 ہوگئی ہے۔
اس دوران ، کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد 3142 بڑھ کر 445692 ہوگئی اور 29442 مریضوں کی شفایابی کے سبب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1666232 ہوگئی ، جبکہ مزید 96 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 6339 ہوگئی۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد میں 6890 کے اضافے کے ساتھ 605515 ہوگئی ہے۔ وہیں 349 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 21434 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1544982 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ، کورونا کے سرگرم معاملے 5499 ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد کم ہوکر 66295 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 337 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 21244 ہوگئی ہے جبکہ 1299872 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں فعال معاملوں میں 1760 کی کمی واقع ہو کر 53072 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2928 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 469007 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم کیسز 3680 بڑھ کر 207467 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1194582 ہوگئی ہے جبکہ 9271 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 12450 بڑھ کر 207789 ہوگئی ہے اور اب تک 17359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 1339887 مریض انفیکشن شفایاب ہو چکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16172 فعال معاملے کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد کم ہوکر 177643 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17238 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1414259 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں ، کورونا کے فعال معاملات میں 5563 کی کمی واقع ہو کر 110401 ہوگئی ہے ، جبکہ 785598 افراد صحت مند ہوئے ہیں ، جبکہ مزید 129 مریضوں کی اس وباسے اموات ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 11590 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ، فعال کیسوں کی تعداد 4474 کم ہو کر 99970 ہوگئی ہے اور اب تک 617396 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 6913 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 1570 گھٹ کر 77789 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 401273 ہوگئی ہے جبکہ 11693 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گجرات میں ، فعال معاملات کی تعداد 6110 سے کم ہو کر 111263 ہوگئی ہے اور اب تک 9039 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 624107 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ، فعال معاملات کی تعداد 3061 سے کم ہو کر 95946 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 6546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 582820 افراد اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں ، کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں 156 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 131948 ہوگئے ہیں اور اس وبا سے متاثر ہونے کی وجہ سے 13137 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 969228 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملات کی تعداد 7077 سے گھٹ کر 82487 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 3743 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 558785 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 6621 ، اتراکھنڈ میں 17238 ، جھارکھنڈ میں 4431 ، جموں و کشمیر میں 3090 ، اڈیشہ میں 2294 ،ہماچل پردیش میں 2254 ، آسام میں 2123 ، گوا میں 1119 ، چنڈی گڑھ میں 625 ، منی پور میں ، 562 تری پورہ میں 431 ، میگھالیہ میں ، 301، سکم 203 ، ناگالینڈ میں 196 ، لداخ 165 ، انڈومان نکوبار جزائر میں 85 ، اروناچل پردیش 78 ، میزورم 24 ، لکشدویپ 13 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو چمیں ار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے 311170 نئے معاملے، 4077 افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS