کورونا وائرس: ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 9152 پہنچی،24گھنٹوں میں 716نئے معاملے

0

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 796 نئے معاملے درج کئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے 35 مزید لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور اب ہلاک شدگان کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS