ملک میں کورونا وائرس وبا کا قہر جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری ہر نئی رپورٹ میں معاملوں میں اضافہ ہی دیکھا جا رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹر اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ممبئی میں30 میڈیا کارکنان کی مثبت ہونے کی رپورٹ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھتے ہیں۔
بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیشتر معاملات ایسے ہیں جن میں اس وائرس کی علامات نہیں ہے اور سب کو فی الحال کے لئے گھر میں ہی قرنطین کیا گیا ہے جبکہ دوسروں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔
ٹی وی جے اے اور منترالیہ اور مقننہ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بی ایم سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ میڈیا کارکنان کے لئے خصوصی اسکریننگ کیمپ لگائے۔
سینا کی ممبر پارلیمنٹ پریانکا چترودی کی زیرقیادت ، رپورٹروں اور کیمرہ پرسن سمیت میڈیا کے 171 افراد کو 16-17 اپریل کو ممبئی پریس کلب کے قریب ٹیسٹ کیا گیا۔ ان کی اطلاعات آنا شروع ہوگئیں ہیں۔