عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب 3راکٹ داغے گئے۔یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے دی ہے۔ اہلکار کے مطابق پیر کی رات تقریباً 12 بجے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب 3راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دریائے دجلہ پر واقع اس گرین زون پر باغی اکثر مورٹار اور راکٹوں سے حملہ کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں حزب اللہ باغیوں کی طرف سے عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملوں کے بعد امریکہ نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی حملہ کرکے ایران کے سب سے ٹاپ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور كرد باغیوں کے کمانڈر کو مار گرایا تھا۔
عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS