حیدرآباد:آندھراپردیش۔اوڈیشہ کی سرحد پرپولیس کے ساتھ پیش آئے انکاونٹرمیں تین ماونواز ہلاک ہوگئے۔ دونوں ریاستوں کی سرحدوں پر واقع سنگارم جنگلاتی علاقہ میں ماونوازوں کیلئے پولیس کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی۔اسی دوران پولیس کا سامنا ماونوازوں سے ہوگیا۔ماونوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ماونواز ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ماونوازوں کی شناخت ایریا کمیٹی کے ارکان کے طورپر کی گئی ہے۔ انکاونٹر کے مقام پر بھاری تعداد میں اسلحہ بھی پایاگیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS