چاڈورہ تصادم مں جیش سے وابستہ 3 جنگجو ہلاک

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے زلوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں اور مہلوکین میں سے ایک کی شناخت وسیم ساکن سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چاڈورہ تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے ہیں۔انہوں نے مہلوکین میں سے ایک کی شناخت


سری نگر سے تعلق رکھنے والے وسیم کے بطور کی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ وسیم کی ہلاکت کے بعد اب سری نگر کا ایک ہی جنگجو سرگرم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جائے تصادم آرائی سے تین اے کے56 رائفلیں بر آمد کی گئیں۔
قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ ضلع بڈگام کے زلوا چاڈورہ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات اور جمعہ کی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ بتادیں کہ سال نو یکم جنوری سے لے کر 7 جنوری تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں ایک درانداز سمیت 12ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS