امریکہ میں ریگل سنیما مالی نقصان کے سبب اپنے سبھی  543 تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ

    0

    واشنگٹن : امریکہ کی دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی’ریگل سنیما‘کورونا وائرس سے ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے امریکہ کے تمام 543 تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی۔ 
    ریگل برطانوی پیرنٹ کمپنی سنے ورلڈ ہے۔ تاہم ہفتہ کے آخر میں 50 ریگل تھیٹر پرکام کیا جائے گا۔ سنے ولڈ نے ٹوئٹ کر کے  
    بتایا ’’ہم برطانیہ اور امریکہ میں سینما کو عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز کی تصدیق کرتے ہیں لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں
    لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ ہوتے ہی ہم اپنے تمام عملے کو  مطلع  کردیں گے۔‘‘
    خیال رہے امریکہ میں ریگل اے ایم سی کے بعد دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی ہے جس کے42 ریاستوں میں 543 تھیٹراور 7155 اسکرین ہیں۔ کورونا وائرس  کی وجہ سے یہ سبھی تھیٹرز گزشتہ مارچ سے بند پڑے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS