کشمیر کے آٹھ اضلاع میں 2جی موبائل انٹرنیٹ بحال

    0

    وادی کشمیر کے 10 اضلاع میں سے 8 میں 2جی انٹرنیٹ خدمات ایک ہفتے کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب بحال کر دی گئیں۔ پلوامہ اور شوپیاں میں خدمات ابھی بحال نہیں کی گئی ہیں۔
    بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ علاقے میں رواں ماہ 6 تاریخ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے فوراً بعد وادی میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات اور بعد ازاں فون خدمات منقطع کردی گئی تھیں۔
    متعلقہ حکام نے اگرچہ بعد میں 9 مئی کو پلوامہ اور شوپیاں کو چھوڑ کر وادی میں فون خدمات بحال کردی تھیں تاہم انٹرنیٹ خدمات معطل ہی تھیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS