1804lہیتی میں ہزاروں سیاہ فاموں کا قتل کیا گیا
1830lاسپین کے شاہ فرڈینڈ ہفتم نے خواتین کو بھی تخت کا جانشیں بنانے کا حکم دیا۔
1848lدنیا کے سب سے اونچے پانی کے چشمہنیاگرا میں برف جمنے سے 30 گھنٹے تک پانی کی سپلائی بند رہی ۔
1849lمہاراجہ دلیپ سنگھ تخت سے دستبردار ہوئے اور ایسٹ انڈیا کمپنی نے پنجاب پر قبضہ کرلیا۔
1849lبرطانیہ نے ایف وینن جزیرہ یونان کو سونپ دیا۔
1857l ایسٹ انڈیا کمپنی کی 34 ویں ریجمنٹ کے منگل پانڈے نے کلکتہ کے نزدیک برطانوی حکومت کے خلا ف بندوق سے گولی چلاکرفوجی بغاوت کی شروعات کی۔
1859l برطانوی حکومت نے بہادر شاہ دوئم کو ملک میں ہونے والی بغاوت کے لئے قصور وار قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرکے رنگون (برما) بھیجا۔
1867lامریکی کانگریس نے ‘لنکن میموریل’ کو منظوری دی۔
1871lمہارانی وکٹوریہ نے لندن میں ‘البرٹ ہال’ کا افتتاح کیا۔
1901lآسٹریلیا میں پہلے انتخابات ہوئے تھے ۔
1912lقطب جنوبی پر پہنچنے والے برطانوی مہم جو رابرٹ فالکن کا انتقال ہوا تھا۔
1914lشری اروند آشرم کی ماں پہلی بار ہندستان آئیں۔
1924l فرانس میں ریمنڈ پروائنکور کی تیسری وزارت نے اپنا کام کاج شروع کیا۔
1929l بالی ووڈ کے مشہور ادا کار اتپل دت کا جنم ہوا۔
1946l گولڈ کوسٹ میں نیا آئین نافذ کیا گیا۔
1947l فرانسیسی قبضے کے خلاف مدغاسکر میں بغاوت شروع ہوئی۔
1947lمیکسیکو میں تقریباََ 12 ہزار امریکی فوجی قیدی بنائے گئے ۔
1954lدہلی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کھولا گیا۔
1966lباکسر محمد علی نے 15 برس کی عمر میں ہیوی ویٹ باکسنگ کا خطاب جیتا۔
1967lفرانس نے پہلی ایٹمی آبدوز کو سمندر میں اتارا۔
1970lہندوستانی سرکار نے درج فہرست ذات و قبائل کیلئے سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن 12.5 سے بڑھاکر 15 فیصد کردی گئی۔
1972l بولیویا نے روسی سفارت خانہ کے 117 ملازموں کو نکال دیا۔
1974l امریکی خلائی طیارہ میرنر۔10نے پہلی بار نزدیک سے عطارد کی تصویر لی۔
1977l ہتھیاروں پر کنٹرول اور دیگر سفارتی مسائل کے حل کے لئے امریکہ اور سوویت یونین نے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔
1987lہیتی میں عوام نے ریفرنڈم کے ذریعے نئے آئین کو منظوری دی۔
1988lکابل میں ایک گاڑی میں ہوئے دھماکہ میں کئی سوویت فوجی ہلاک ہوگئے ۔
1989lامریکہ جانے کے لئے چیکوسلواکیہ کے دو جوانوں نے ہنگری کے ایک طیارے کو اغوا کرلیا۔
1990lآسٹریلیا میں لیبر پارٹی کو عام چناوو میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔
1991lاٹلی کے وزیراعظم گویولیو اندریوتی نے استعفی دے دیا۔
2003lجان لیوا بیماری سارس کی کھوج کرنے والے عالمی تنظیم صحت کے ڈاکٹر کارلو اوربانی خود اس کا شکار ہوگئے ۔
2004l کام کی جگہ پر تمباکونوشی کو ممنوع قرار دینے والا آئرلینڈ پہلا ملک بنا۔
2008 l ،55ملکوں اور 370 شہروں نے توانائی کے تحفظ کے لئے پہلی بار ارتھ آور کا آغاز کیا۔
2010l امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ستمبر 2008 میں ہونے والے معاہدے میں دیئے گئے نیوکلیائی ایندھن کی ریپروسیسنگ کے پہلو پر امریکی انتظامیہ نے رضامندی کا اعلان کیا۔(یواین آئی)
29 تاریخ کے اہم واقعات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS