بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے شاہ پورہ علاقے کے ایک حقہ لاؤنچ میں پارٹی کرنے والے 27 نوجواں لڑکے اور7 لڑکیوں کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہ پورہ میں ایک مال کے نزدیک واقع اس حقہ لاؤن میں کل نصف شب شاہ پورہ پولیس کے ساتھ ہی کرائم برانچ پولیس نے چھاپہ مارا،جس میں
وہاں سالگرہ کی پارٹی منانے والے 27 لڑکے اور 7 لڑکیوں کو پکڑا گیا ہے۔
پکڑے گئے سبھی ملزمین کو کرائم برانچ نے اپنی گرفت میں لیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
واقعہ کے بعد کرائم برانچ نے حقہ لاؤنج سیل کردیا۔ پولیس نے موقع سے غیر قانونی شراب سمیت دیگر اشیا بھی اپنے قبضے میں لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS