نئی دہلی :(یو این آئی) ملک میں اب تک مجموعی طور پر 2،61،79،085 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،31،456 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں روزانہ 1.32 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور نئے کیسوں میں کمی کےاشارے مل رہے ہیں اور فعال معاملات مزید 20 لاکھ سے کم ہوچکے ہیں اور اس وقت ان کی تعداد 17،93،645 ہے۔
کووڈ-19 عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے کل متاثر ہونے والے افراد میں سے 26179085 افراد پہلے ہی صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 231456 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مجموعی شفایابی کی شرح 92.48 فیصد ہے، جس سے اضافہ کارجحان ظاہر ہوتا ہے۔
ہندوستان میں ایک دن میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل 20 دن سے یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 231456 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 2019773 نمونوں کی جانچ کی گئی اور بھارت میں مجموعی طور پر اب تک35 کروڑ سے زیادہ (350057330) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
ایک طرف ملک بھر میں طبی جانچ کے عمل میں ا ضافہ کیا گیا ہے، جانچ کے بعد متاثر ہونے والے ہفتہ وار کیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ہفتہ وار متاثرہ شرح سردست8.21 فیصد جبکہ یومیہ متاثرہ شرح کم ہو کر آج 6.57 فیصد پر ا ٓگئی ہے، یہ مسلسل 9 دن سے 10 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔
ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد آج 21.85 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔